The news is by your side.

Advertisement

“پاکستان ریلوے کو ٹریکر سسٹم ایک گارڈ کے بیٹے نے گفٹ کیا”

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو ٹریکر سسٹم ایک گارڈ کے بیٹے نےگفٹ کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں ریلوے کی کارکردگی پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ماضی میں ریلوے ٹریکنگ سسٹم کی خریداری کے لیے کرپشن کی گئی جس کے کیسز نیب میں ہیں، تاہم ایک گارڈ کے بیٹے نے کروڑوں روپے کا ٹریکنگ سسٹم گفٹ کیا اور ٹریکر کو والد کے نام سے منسوب کرنے کا کہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے نے ایک کروڑ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، 24 ٹرینیں چلا کر10 ارب روپے کمائے ہیں جب کہ ریلوے کا 6 ارب کا خسارہ کم کیا اور اس سال مزید20 مال گاڑیاں چلائیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی قیمتی اراضی سےقبضہ ختم کر دیا ہے،65 سال کے بزرگوں اور معذوروں سے آدھاٹکٹ لیتے ہیں اور 75 سال کے بزرگوں کے لیے ٹکٹ مفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی تاریخ تبدیل ہونےجارہی ہے، دو مسافر ٹرینیں چلانے لگے ہیں، ریلوےکی رفتار کو بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جا رہی ہے، جب 134ٹرینیں چلیں گی تو تھوڑی بہت اونچ نیچ تو ہو گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں