اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

مسافروں کیلیے برُی خبر، ٹرینیں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے برُی خبر ہے کہ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق محراب پور حادثے کے باعث گرین لائن ایکسپریس اور خیبرمیل تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کراچی سے جیکب آبادجانے والی سکھر ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر گرین لائن ایکسپریس اور خیبرمیل سے متعلق آئندہ اعلان کا انتظار کریں اور مسافر روانگی سے قبل ریلوے ہیلپ لائن117 پر رابطہ کر کے ٹرین کی تازہ صورتحال کی تصدیق کر لیں۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر گھر سے روانگی سے قبل اپنی ٹرین کی موجودہ صورتحال کی تصدیق کے بعد ہی اسٹیشن کا رخ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں