The news is by your side.

Advertisement

محکمہ ریلوے نے ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

کراچی: محکمہ ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر وقت میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے کراچی ڈویژن کو اُس وقت بڑی کامیابی ملی جب صرف چودہ ماہ کے مختصر عرصے میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی ڈویژن نے1ہزارسےزائدکارگو ویگن لوڈکرنےکاغیرمعمولی ہدف حاصل کیا جن میں سے 1002 ویگن 15 مختلف مال گاڑیوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز بڑیڑو نے کراچی ڈویژن کے افسران کو اہم موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ غیرمعمولی ہدف وزیر ریلوے کے کارگو سروس بڑھانےکےعزم کاآئینہ دار ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے ریلوے کا منصب سنبھالنے کے بعد محکمہ کو خسارے سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کئی نئی ٹرین سروسز کا آغاز بھی کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ مال گاڑیوں اور کارگو سروس کے معیار اور سروسز کو بہترین بنایا جائے گا، انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ بہتر انداز سے سہولیات فراہم کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں