جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پاکستان ریلوے کے ریزرویشن دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر کو جدید رابطہ سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ریزرویشن آفس جدید ترین سافٹ ویئر پر منتقل ہوں گے، ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں دفاتر کو جدید سسٹم پر منتقل کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں پراکس کے 15 ریزرویشن دفاتر کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ سہولت فراہم ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق رابطہ سافٹ ویئر سے ٹکٹنگ نظام مزید تیز اور شفاف ہوگا، نئے سافٹ ویئر سے پاکستان ریلوے کو بکنگ کی براہ راست معلومات حاصل ہوں گی۔

رابطہ سافٹ ویئر سے غیربک سیٹوں کا موثر استعمال ممکن ہوگا، جدید سافٹ ویئر سے مسافروں کو بہتر اور فوری ٹکٹنگ کی سہولت میسر آئے گی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں