پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد پاکستان ریلویز میں بھی آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد پاکستان ریلویز نے 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے سرکاری اداروں کو خسارے اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں، قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد پاکستان ریلویزمیں بھی آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان ریلوے نے بائیس مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ٹرینوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

آوٹ سورس کی جانی والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس،، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمارایکسپریس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ تاکراچی چلنے والی مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں