پاکستان ریلوے کی تاریخ میں سفری ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان ریلوے کی تاریخ میں سفری ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد: ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کی تاریخ میں سفری ٹکٹوں کی فروخت کا نیکا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی تاریخ میں سفری ٹکٹوں کی فروخت کا نیکا ریکارڈ قائم ہوا ہے، ترجمان ریلولے کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کو 6 کروڑ 55 لاکھ سے زائد کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 51610 ٹکٹوں کی فروخت سے سالانہ آمدن میں اضافہ متوقع ہے، صرف ای ٹکٹنگ سے 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ ہے: شیخ رشید

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 90 دن میں 2 ارب آمدن میں اضافہ کیا، 90 فیصد وقت کی پابندی کی جارہی ہے۔ ڈیم فنڈ کے لیے 5 کروڑ اکٹھے کر لیے ہیں، سیاحت کے لیے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک اسٹیم انجن چلائیں گے۔ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو پشاور سے نکال کر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا۔ سال میں 10 ارب روپے بزنس کا ہدف ہے، پورا کریں گے۔ خراب پٹریوں اور خراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ جتنے تالے لگوا سکتے ہیں لگوائیں گے، میں اب خود چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گا۔ مال گاڑی کی تعداد 8 سے 15 کروں گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں