The news is by your side.

Advertisement

سلامتی کونسل کی رکنیت، پاکستان نے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے

نیویارک: سلامتی کونسل میں اصلاحاتی عمل سے متعلق مباحثے کے دوران پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے، قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا ملک سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقل رکنیت کے خواہشمند کس بنیاد پر دیگر سے زیادہ استحقاق مانگ رہے ہیں، مغلوب عوام کے حقوق سلب کرنے والا عالمی امن کا ضامن کیسے ہوسکتا ہے؟

منیراکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے ممالک کی طاقت کونہ دیکھا جائے، رکنیت کے خواہش مند ملک کی عالمی امن کے لیے کوشش کو دیکھنا چاہیے، اصلاحات پر پاکستانی موقف عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 114ویں روز بھی کرفیو برقرار

ادھر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 114واں روز ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

واد ی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں