تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان میں‌ پہلا روزہ کب ہوگا؟‌ رمضان المبارک کے چاند کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں  ماہ رمضان 1441ہجری  کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 23 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت ہوگی۔

مزید پڑھیں: 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 23 اپریل کو اجلاس طلب کرے گی، مرکزی اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے دفتر میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جس میں شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان اجلاس کے بعد کریں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -