اسلام آباد/ پیرس : ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں بتایا کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو 154 ووٹ ملے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اور پاکستان کے اقدامات پر عالمی برادری اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹویٹر پر پاکستان کے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب سے معتلق ٹویٹ کیا ہے.
Election to the UNESCO Executive Board this evening in Paris is a testimony to Pak’s stellar contributions in promoting Int’l cooperation in the fields of edu, science & culture. I commend the MoFA, Amb. Moin & his team for their hardwork & congratulate them on this achievement.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 20, 2019
ایک بار پھر یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو سنہ 2015 میں یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بنایا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک سو تیراسی میں سے ایک سو پینتیس ووٹ حاصل ہوئے تھے۔