تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان کی قندھار حملے کی مذمت، افغان جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان نے قندھار کے گورنر ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور  مذمت کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان افغان جمہوری عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، امید ہے کہ افغان پارلیمانی الیکشن پرامن ہوں گے

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دیرپاامن واستحکام جمہوریت کے لئے ناگزیر ہے، دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشکل اس لمحے میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں اور جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں‌ گے.


مزید پڑھیں: افغانستان، گورنرقندھارسمیت اہم شخصیات خو دکش حملے میں ہلاک


یاد رہے کہ آج افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے  دہشت گرد دھماکے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور گورنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چند خبررساں اداروں کی جانب سے گورنر کی ہلاکت کی  اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے.

Comments

- Advertisement -