اسلام آباد: پاکستان نے شاکر اللہ قتل معاملے میں بھارتی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیٹی کوفعال بنانےکی ضرورت ہے، ہم بھارتی ماہی گیروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تو بھارت بھی کرے.
[bs-quote quote=” ضرورت پڑی تومعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیریں مزاری”][/bs-quote]
شیریں مزاری نے کہا کہ شاکراللہ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، شاکراللہ کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اورمقدمہ درج کریں گے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ ہوگا، ضرورت پڑی تومعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے.
یاد رہے کہ 4 مارچ 2019 کو سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کے بھارتی جیل میں قتل پر خاموش نہیں رہیں گے.
مزید پڑھیں: بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے: شیریں مزاری
وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستانی شہری شاکراللہ پر بھارت میں تشدد اور قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے، یہ عمل ظالمانہ ہے۔
یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میں پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے بعد بھارتی جیل میں قید شاکر اللہ کو جیل انتظامیہ کی سرپرستی میں دیگر قیدیوں نے تشدد کرکے قتل کر دیا۔