تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت پاک امریکا تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارتی وزیر خارجہ امور کے غیر ضروری تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں پاکستان امریکا تعلقات مضبوط اور کثیر جہتی بن گئے ہیں، اس سے عوام اور دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و سلامتی کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں، بھارت بین ریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے، بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -