جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ، آئی ایم ایف نے آٹھ دسمبر کو پاکستان کے لیے ایک ارب بیس کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ ون میں منتقل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں سے 1 ارب ڈالر پاکستان کو جاری قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر فراہم کیے گئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ قسط موصول ہونے سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے حالیہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکامی اقدامات کو "مطمئن کن” قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے مسلسل پیش رفت دکھائی دی، جس میں مہنگائی میں بتدریج کمی، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر نے آئی ایم ایف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے "مؤثر اصلاحات کا اعتراف” قرار دیا۔

حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا ہے، اب اصل چیلنج معاشی استحکام کو وسیع معاشی ترقی میں بدلنا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں