منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

معاشی محاذ پر بڑی کامیابی! ملکی ترسیلاتِ زر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مالی سال 26-2025 میں ملکی ترسیلاتِ زر نے نئی تاریخ رقم کر دی اور 41.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ ترسیلاتِ ز موصول ہوئے، اس میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی مد میں پاکستان کو مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران یہ حجم 38.3 ارب ڈالر رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 3.5 ارب امریکی ڈالر وصول ہوئے ہیں، تاہم مئی 2026 کے مقابلے میں جون کی ترسیلات زر میں 18.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

جون کے مہینے میں مختلف ممالک سے آنے والی رقم کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو 829.6 ملین ڈالر رہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 792.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 514.9 ملین ڈالر اور امریکہ سے ترسیلات زر کی مد میں 296.8 ملین ڈالر کی رقوم موصول ہوئی ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 41.6 ارب ڈالر کی یہ تاریخی ترسیلاتِ زر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے اور روپے کی قدر کو سہارا دینے میں انتہائی اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں