پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کرکٹ کے بہترین مفاد میں پاکستان بھارت سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر غور کرے، اماراتی بورڈ کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی کرکٹ بورڈ نے درخواست کی ہے کہ کرکٹ کے بہترین مفاد میں پاکستان بھارت سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر غور کرے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے معاملے میں اب دوسرے بورڈز بھی شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بھارت کی جانب سے سفارشی بن رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اماراتی کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اماراتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے سفارش کی ہے کہ کرکٹ کے بہترین مفاد میں پاکستان اس فیصلے پرغورکرے۔

اماراتی بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی آج اہم ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم آمد پر بی سی بی صدر امین السلام کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامرمیر بھی موجود تھے۔

پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی کو منانے کیلیے آئی سی سی وفد کی پاکستان آمد متوقع

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں