تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 104 افراد جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں 104 اموات ریکارڈ ہوئیں اور 2 ہزار 869 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد19ہزار210 اور فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک میں کورونا کے104 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے تاحال اموات کی تعداد19ہزار210ہوچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں38ہزار616کوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 2869 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کورونامثبت کیسزکی شرح 7اعشاریہ 42 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76ہزار536 ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پشاورمیں کورونامریضوں کےلیےمختص51 فیصدوینٹی لیٹر ، ملتان میں کورونا مریضوں کےلیےمختص 54 فیصدوینٹی لیٹر ، لاہورمیں کورونا مریضوں کے لیے مختص 63 فیصد وینٹی لیٹرز ، گوجرانوالہ میں کورونا مریضوں کےلیےمختص52 فیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں جبکہ پشاور میں 51، صوابی میں 60 فیصد ، ملتان میں 54، گوجرانوالہ 64 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

مثبت کیسز کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں 8 لاکھ 67 ہزار 438 مثبت کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 کیسز ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، کےپی میں ایک لاکھ25ہزار392 ، اسلام آباد میں 78ہزار560 ، جی بی میں 5407، بلوچستان میں 23ہزار655 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 18ہزار56کیسز شامل ہیں۔

اموات کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 4765، پنجاب میں کورونا سے 9188 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ کےپی میں 3668، اسلام آبادمیں 718 ،بلوچستان میں 255 مریض ، گلگت بلتستان میں 107، آزادکشمیر میں 509 مریض جابحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 623 مریض وینٹیلیٹر پر ، 639 اسپتالوں میں کورونا کے 5184 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -