پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا، ڈینگی سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ نئے ستاون کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ڈینگی مچھروں کے تابڑتوڑ وار جاری ہے ، اسپتالوں مریضوں بھر گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسزرپورٹ ہوئے ، سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی سے 71، لاہور سے 47،گوجرانوالہ میں 12، قصور،وہاڑی اورشیخوپورہ سے3،3ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

- Advertisement -

رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے3437 مریض رپورٹ ہوچکےہیں، جس میں لاہور سے ڈینگی کے کل 1384 کیسز سامنےآئے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب بھرمیں ڈینگی بخار سے 4 افرادانتقال کرچکےہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایا کہ 24گھنٹے کے دوران 57 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں1388ڈینگی کیسزسامنے آچکے ہیں اور ڈینگی سے5افرادانتقال کر چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے واربڑھنےلگے ہیں، صوبے میں ڈینگی اب تک پانچ افراد کی جان لے چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں