تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان میں کورونا کی شرح 1.4 فیصد پر برقرار ، 15 اموات ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کا روز ٹوٹ گیا اور کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں صرف 552 نئے کیسز اور 15 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید15 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 552 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار648 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349 اور بلوچستان میں 33 ہزار171 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار382، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -