تازہ ترین

خود مختار ریاست توڑنے کی دھمکیاں، پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان کو اشتعال انگیز  قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا بھارتی وزیردفاع نےخود مختار ریاست توڑنے کی دھمکیاں دی ہیں،مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا ہے، راج ناتھ کابیان اشتعال انگیز ہے، انھوں نے ہریانہ انتخابی ریلی میں اشتعال انگیزبیانات دیئے، پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدیدمذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی اور پاکستان مخالف،طاقت کےنشےمیں چورسوچ کی عکاسی ہے، ترجمان

بھارتی وزیردفاع نےخود مختار ریاست توڑنےکی دھمکیاں دی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےدنیاکوگمراہ نہیں کرسکتا۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردعمل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارت کےجارحانہ عزائم،اقدامات خطےکےامن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ اقدام سےروکنےکے لیے بھارت پردباؤڈالے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کووادی میں نہیں جانےدےرہ جبکہ یواین فوجی مبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی آزادی سے جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -