جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دراندازی سے متعلق بھارتی الزام مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دراندازی سے متعلق بھارتی الزام مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کشمیریوں کی تحریک کے خلاف بھارتی الزامات مسترد کردئیے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اپنی ناکامیاں پاکستان کے سر نہ تھوپے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کشمیری 9 ماہ سے لاک ڈاؤن اور فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کے بعد سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے، کرونا وائرس کے باوجود کشمیری سخت پابندیوں کا شکار ہیں، کشمیریوں کے حقوق بھارتی قابض افواج نے سلب کررکھے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کی آڑ میں مظالم جاری ہیں، پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت اور مظالم کو اجاگر کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات بھارتی تشدد اور جبر کا شاخسانہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی سیکیورٹی کے باوجود دراندازی کے الزامات ناقابل فہم ہیں، کشمیری عوام کی مزاحمت کو دراندازی سے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں