The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے ظفر مرزا کے تبصرے پر بھارتی سیاست مسترد کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے حال ہی میں ہونے والے سارک کانفرنس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے پر بھارتی سیاست کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے پر بھارتی وزارت خارجہ کی سیاست مسترد کرتے ہیں، ظفر مرزا کےتبصرے پربھارتی وزارت خارجہ کی کوششیں گمراہ کن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت سمیت دنیا بھر سےآوازیں اٹھ رہی ہیں، عوام واقف ہیں کون سارک کےعمل کو سیاسی بنانےکیلئےکوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان کی بڑی فتح، مودی سارک کانفرنس بلانے پر رضا مند

ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ سارک ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کامقصد سارک ممبران سے اظہار یکجہتی تھا، سارک وزراصحت کی کانفرنس کی میزبانی کیلئےتیاری کی پاکستان تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ سارک کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی اور مقبوضہ وادی میں مواصلات پر پابندیوں کو ختم کرنےکامطالبہ کیا تھا۔

ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں طبی سامان تک رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں