پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان نے امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے بیان کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحتیں صرف قومی خود مختاری، خطے میں امن کے لیے ہیں اور میزائل پروگرام دفاعی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں صرف قومی خود مختاری، خطے میں امن کے لیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میزائل پروگرام قابل اعتبار کم سے کم دفاعی حکمت عملی پر مبنی ہے، پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرااعظمیٰ حد سے کم ہے، کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان غیرضروری قرار دے کر مسترد کردیا

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 12 ہزار کلو میٹر سے زائد رینج کے میزائل خطے، دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہیں، پاکستان، امریکا کے ساتھ باہمی احترام، حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے متوازن اور ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں