کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا

کراچی : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے اڑسٹھ ماہی گیر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی جیل سے 68 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا،بھارتی ماہی گیروں کوپولیس وین میں کینٹ اسٹیشن پہنچایا گیا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے بذریعہ ٹرین لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے اپنے ملک روانہ کردیا جائے گا۔

تمام بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے، ان ماہی گیروں کو مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

کراچی میں لانڈھی جیل سے اڑسٹھ بھارتی ماہی گیررہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کوپولیس وین میں کینٹ اسٹیشن پہنچایا گیا، ماہی گیر بذریعہ ٹرین لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں نے اپنے پیاروں سے ملنے کا اور اپنے وطن روانہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ جیل حکام کا رویہ انکے ساتھ تسلی بخش تھا۔


مزید پڑھیں : جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا


خیال رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں