تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہوگا، امریکی کمانڈر

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا۔

جنرل جوزف ووٹل نے کہا کہ امریکی فوج کی جنوبی ایشیا میں حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان میں مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں امریکی محکمہ خارجہ میں موجود لوگوں کی حمایت شامل ہے کیونکہ یہ افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی حل کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: مذاکرات میں پیشرفت پر افغانستان میں فوج کی تعداد کم کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی کمانڈر نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس کی وجہ صرف افغان تنازع نہیں، پاکستان امریکا کے لیے ہمیشہ ایک اہم ملک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا، امریکا بھی جنگ کے خاتمے کے ہدف کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

جنرل جوزف ووٹل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل ووٹل پاکستان اور افغانستان میں امریکا کے فوجی اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -