کراچی (11 مارچ 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری 2026 میں ترسیلات زر (ریمیٹنس) موصول ہونے کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو فروری 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 696.24 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
اسی طرح، فروری 2026 میں سعودی عرب سے پاکستان کو 685.50 ملین ڈالر ریمیٹنس موصول ہوئیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے مجموعی طور پر پاکستان کو 3.29 ارب ڈالر بھیجے، ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
فروری 2025 میں ترسیلات زر 3.12 ارب ڈالر جبکہ جنوری 2026 میں 3.46 ارب ڈالر رہیں، جولائی 2025 تا فروری 2026 تک ریمیٹنس 26.49 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا، برطانیہ سے فروری میں 532.03 ملین ڈالر پاکستان آئیں، امریکا سے فروری میں 319.46 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


