تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرونا کے وار جاری، مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں کمی نہ آسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے مزید چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد عالمی وبا سے پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 66 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 31 ہزار 509 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 1008 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے باعث ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد31ہزار510 ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے کیا اس کی دوسری قسم سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں؟

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینڑ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1441 مریضوں نے عالمی وبا کو شکست دی، جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5 لاکھ 12 ہزار 943 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کےایک ہزار797کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

- Advertisement -