تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان میں کورونا سے مزید 21 مریض جاں بحق ، 1590 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ایک دن میں کورونا کے 21 مریض جاں بحق ہوئے اور 1590 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹےمیں ملک میں کوروناکے 21مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 43ہزار790کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ چھ فیصدرہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39ہزار644 ہے اور ملک میں 9 لاکھ 76 ہزار 867 مثبت کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا کے 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 215 مریض وینٹی لیٹر پر اور 639 اسپتالوں میں کورونا کے 2447 مریض زیر علاج ہیں۔

گذشتہ روز معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ اس وقت ملک کو کرونا کی چوتھی لہر کاسامنا ہے، جس کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہاہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

Comments

- Advertisement -