تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے 18 اموات اور 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے 18 اموات اور 1400 سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ، اس دوران کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 18 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار114 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 42 ہزار 396 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید ایک ہزار 455 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 220 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 05 ہزار 328 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 65 ہزار 975 ، پنجاب میں 5 لاکھ 092 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 588 اور بلوچستان میں 35 ہزار 309 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 107 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار432 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار825 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -