تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں 8 ہزار کیسز اور30 اموات

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہرکی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی ، ایک روز 8 ہزار سے زائد کیسز اور 30 اموات ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 68 ہزار 624 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 8 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 353زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 070 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 35 ہزار 965 ، پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار300 اور بلوچستان میں 34 ہزار187 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار580 اور آزاد کشمیر میں 36 ہزار465 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -