تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد پر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد پر آگئی، ایک دن میں 482 کیسز سامنے آئے اور 6 اموات ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار455 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار621 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 482 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.18 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار38 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار560 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 70 ہزار 175 ، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 259 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار074 اور بلوچستان میں 33 ہزار 263 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 874، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 478کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -