بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان کی توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے اور سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے اور سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنےاورسیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست کردی۔

وزارت توانائی نے درخواست وزارت خزانہ کی مشاورت سے دی، ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت بننے کے بعد گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا۔

آئی ایم ایف توانائی شعبے کا بارہ سو پچاس ارب گردشی قرضہ سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کرچکا ہے۔

پٹرولیم سیکٹر کیلئے ایک ہزار ارب اور پاور سیکٹر کیلئے ڈھائی سو ارب کیش جاری کیا جائے گا، آئی ایم ایف سےمنظوری کیلئےوزیراعظم آفس سے بھی آئی ایم ایف سےبات چیت کا امکان ہے۔

او جی ڈی سی ایل کو چھ سوارب، پی پی ایل کو ڈیڑھ سوارب اور جی ایچ پی ایل کو ایک سو سترارب جاری ہوں گے، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو سو ارب روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں