منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پاکستان کے تمام حکومتی اداروں کو وزارتِ خزانہ کے تحت کام کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نمائندہ پاکستان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام حکومتی اداروں کو وزارتِ خزانہ کے تحت کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ پاکستان ایستھر پیریز نے خبر رساں ایجنسی ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طے کیاتھاتمام حکومتی ادارے وزارت خزانہ کے نیچے کام کریں گے ، پاکستان ریفارمز کے وقت حکومت نےیہ شرط مانی تھی۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئےپہلےسےطےاصلاحات پر عمل درآمد کرنا ہوگا، دیگرگورننس اور نجی شعبےکی اصلاحات پربھی عمل کرنا ضروری ہے۔

ایستھر پیریز نے کہا کہ پاکستان اپنےکئی سرکاری اثاثوں کی آؤٹ سورسنگ آپریشنز پر بات کرتا رہا ہے، مارچ میں پاکستان نےپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 3 بڑے ایئرپورٹس کا آغاز کیا۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ یہ کہنامشکل ہےکہ 2024 تک موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر عمل ہوگا یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں