جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

چین سے اربوں ڈالر قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ٹاسک

اشتہار

حیرت انگیز

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے اہم ٹاسک پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل چین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ چین کے دوران وزیرخزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے توانائی کے سرکلرڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ چین کےتوانائی  سرکلر ڈیٹ کا حجم 465 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ چین میں پانڈا بونڈز پر بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان چائنہ میں 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بونڈز حاصل کرنا چاہتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں