ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ: پاکستان کی عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کرنے والی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 نومبر 2025): اقوام متحدہ کے پینل نے نوآبادیاتی، غیر ملکی اور غیر ملکی قابضین کی حق خودارادیت کیلیے عالمی عزم کی تجدید کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی جس میں پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اسے اپنے مقاصد اور اصولوں کے محور کے طور پر رکھتا ہے۔

اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کو 65 ممالک کے تعاون سے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں منظور کر لیا گیا جو سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل سے متعلق ہے۔

قرارداد جسے پاکستان 1981 سے سپانسر کر رہا ہے، دنیا کی توجہ ان لوگوں پر مرکوز کرنے کا کام کرتی ہے جو بشمول فلسطین اور کشمیر اب بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب

توقع ہے کہ متن اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کیلیے سامنے آئے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی قبضے کا شکار لوگ اب بھی بنیادی آزادی سے محروم ہیں، ان کی جائز خواہشات اکثر طاقت کے بے تحاشہ استعمال، ماورائے عدالت قتل، من مانی حراستوں، جبری گمشدگیوں، مواصلاتی ناکہ بندیوں اور غیر قانونی آبادکاری سمیت آبادیاتی انجینئرنگ کی کوششوں سے دبا دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ایک بنیادی اصول کے طور پر کئی بین الاقوامی دستاویزات میں کوڈ کیا گیا ہے جن میں شہری اور سیاسی حقوق کا بین الاقوامی معاہدہ، سماجی اور ثقافتی حقوق کا عہد شامل ہے۔

قرارداد کے مسودے کی شرائط کے تحت جنرل اسمبلی تمام لوگوں کے حقوق کے عالمی احساس کی توثیق کرے گی، قرارداد میں جنرل اسمبلی کی غیر ملکی فوجی مداخلت، جارحیت اور قبضے کی کارروائیوں کی سخت مخالفت کا بھی اعلان کیا گیا کیونکہ ان کے نتیجے میں دنیا کے بعض حصوں میں لوگوں کے حق خودارادیت اور دیگر انسانی حقوق کو دبایا گیا ہے۔

قرارداد میں ذمہ دار ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بیرونی ممالک اور علاقوں میں اپنی فوجی مداخلت اور قبضے کے ساتھ ساتھ جبر، امتیازی سلوک، استحصال اور انسانی حقوق کے خلاف تمام کارروائیاں فوری طور پر بند کریں۔

اسمبلی ان لاکھوں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کرے گی جو ان کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی بحفاظت اور احترام کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جانے کے حق کی توثیق کرے گی۔

قرارداد میں انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی فوجی مداخلت، جارحیت یا قبضے کے نتیجے میں انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی خلاف ورزی پر خصوصی توجہ دے۔

یہ اجلاس سیکرٹری جنرل سے اس سوال پر جنرل اسمبلی کے اگلے اجلاس میں رپورٹ کرنے کی بھی درخواست کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں