The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا بھارت کےفضائی حملے کی دھمکی پر رد عمل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے فضائی حملے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کو گزشتہ سال دیے گئے موثر جوابی کارروائی کو یاد رکھنا چاہیے۔

خطے کے امن کو داؤ پر لگانے والا بھارت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں، بھوک افلاس سے شہریوں کی اموات اور حال ہی میں چین سے لداخ کے محاذ پر ہزیمت اٹھانے کے باوجود جنگی جنون سے باہر نہ آیا۔

انتہا پسند مودی سرکار نے ایک بار پھر بڑھکیں مارتے ہوئے اپنے سیاسی مقاصد اور کھوئی ہوئی عوامی ساکھ کو بچانے کے لیے پاکستان پر حملے کی باتیں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ کےحوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ امیت شاہ نے پاکستان پر فضائی حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دیا ہے۔

بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت وہ مؤثر رد عمل یاد رکھےجو پچھلے سال بھارتی افواج کوموصول ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ پچھلےسال فروری میں ہماری صلاحیت اور عزم کا واضح مظاہرہ کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں