پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا جائزہ لےگا، میڈیا رپورٹس

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا جائزہ لےگا۔

بنگلا دیشی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 میں اپنی شرکت کے سلسلے میں جائزہ لےگا۔

بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کی انتہاپسندانہ حرکت کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وہاں نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی اور پاکستانی حکومت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے مبینہ طور پر سیکیورٹی کے معاملات پر تعاون کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارتی آئی سی سی آفیشل کو ویزا دینے سے انکار

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے خدشات کو مناسب طریقے سے دور نہیں کیا گیا تو یہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو متاثر کر سکتا ہے،پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میزبانی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کسی بھی ملک کو دباؤ یا دھمکیوں میں نہیں لیا جاسکتا۔

11 جنوری کو، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت کا سفر نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے میچوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں وینیوز دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا باضابطہ طور پر اظہار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام پاکستانی وینیوز ورلڈ کپ میچز کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ ماضی قریب میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ویمنز کوالیفائر سمیت اہم آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کرچکا ہے۔

بھارت میں ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، بنگلادیش نے آئی سی سی کو واضح کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں