تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...
Array

پاکستان مخالف اداروں سے فارن فنڈنگ لینے کاالزام ، حکومت نے نگہت دادکی این جی او سےمعاہدہ منسوخ کردیا

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے نگہت داد کی این جی او ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن سےمعاہدہ منسوخ کردیا ، نگہت دادکی این جی اوپر پاکستان مخالف اداروں سے فارن فنڈنگ لینے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نگہت دادکی این جی اوڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن سےمعاہدہ منسوخ کردیا ، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے معاہدہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی آرایف این جی اوکا سیکیورٹی کلیئرنس واپس ہونے پر معاہدہ منسوخ کیاگیا، ڈی آرایف کوفارن فنڈڈپراجیکٹس کیلئے پالیسی کے مطابق دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

نگہت داد کی این جی او ڈی آر ایف کیخلاف وزارت داخلہ کو شکایت موصول ہوئی تھی ، نگہت دادکی این جی اوپر پاکستان مخالف اداروں سے فارن فنڈنگ لینے کاالزام تھا۔

جس کے بعد وزارت داخلہ نے شکایت ملنے پرڈی آرایف کیخلاف انکوائری شروع کی تھی۔

Comments

- Advertisement -