ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

چاول کی ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چاول کی ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے وزارت تجارت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے چاول کے ایکسپورٹرز کو سپورٹ کیا جائےگا جس سے ملک میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر آجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے پاکستانی چاول مہنگا ہونے سے مسائل  کا سامنا ہے ابھی بھارتی باسمتی چاول 1ہزار اور پاکستانی چاول کا 1250روپے ایکسورٹ ریٹ ہے جب کہ نان باسمتی کے چاول کے ریٹ میں 20ڈالر کا فرق ہے۔

وفاقی وزیر تجارت کے مطابق حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو 3ملین چاول ملک میں رہ جائےگا اور زیادہ نقصان فارمر کو ہو گا، فارمر اس نقصان کی وجہ سے اگلے سال چاول کے بجائے کسی اور فصل پر کام کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، انڈونیشیا، فلپائن اور چین کے سفیروں سے بات ہوئی ہے حکومت کوشیش کر رہی ہے ان ممالک میں جی ٹوجی طرز پر چاول ایکسپورٹ کیا جائے اگر چاول جی ٹوجی بنیاد پر ایکسپورٹ ہو گیا تو ای ڈی ایف فنڈکی ضرورت نہیں ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں