پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ بھارت جو کررہاہے اس کے جواب میں پاکستان نے بالکل ٹھیک کیا، مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر توصیف احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے بنگلادیش کو سپورٹ کیا دنیا نے دیکھا ہم نے بالکل ٹھیک کیا۔
توصیف احمد نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کسی بھی ملک کی ٹیم کو دباؤ میں لے آئیگا تو یہ ممکن نہیں، یہ صرف بھارت کی جانب سے پیسے کا کھیل ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے سے ہل چل مچ گئی ہے، تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے، آئی سی سی کا رویہ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جو فیصلہ کیا اسے مکمل سپورٹ کرتے ہیں، کرکٹ میں سیاست کو لایا گیا اسے ہائبرڈ ماڈل پر لے جایا گیا۔
سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بھارت پاکستان نہیں آیا اور چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرٖ ماڈل پر کرائی، ایشیا کپ دیکھیں تو کیا بھارت کا رویہ جنٹل مین جیسا تھا۔
پاکستان کے انکار پر بھارتی ارکان پارلیمنٹ نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


