پاکستان کے سرپردیوالیہ ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا: رپورٹ -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے سرپردیوالیہ ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا: رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان دہشت گرد حملوں میں کمی اوربہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود اپنے بھاری قرضوں کے سبب ایک نئے خطرے کی زد میں ہے۔

خبررساں ادارے بلوم برگ کے مطابق بیرونی قرضوں کے سبب پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کی شرح 42 فیصد ہے اور رواں سال قرضوں کی ادائیگی کی مد 50ارب امریکی ڈالرادا کرنے ہیں۔ رواں سال کی کل واجب الادا رقم میں سے 30ارب ڈالرجولائی سے ستمبر کے درمیان ادا کرنے ہیں۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 8.3 ارب امریکی ڈالر کی رقم غیر ملکی کرنسی میں کرنی ہے جو کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک تہائی حصہ ہے۔

رپورت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دیوالیہ ہونے کے خدشے کوٹالنے کے لئے اقدامات کئے ہیں اورملک کو سرمایہ کاری کے لئے بہترجگہ بنایا ہے۔ اسی سبب 2013 میں پاکستان 6.6 ارب امریکی ڈالر کا آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جن میں سرکاری اداروں کی نجکاری بھی شامل ہے جیسا کہ رواں ماہ ہونے والی پی آئی ملازمین کی ہڑتال سب کے سامنے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں