منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں‌ سال رواں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات، 22 کروڑ لوٹ لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (16 ستمبر 2025): پاکستان میں‌ سال رواں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات ہوئی ہے جس میں‌ ڈاکو 22 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قریب کیچ میں ایم ایٹ شاہراہ پر ڈاکو کیش وین سے 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے وین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور پھر لوٹ مار کی۔

مذکورہ کیش وین میں دو نجی بینکوں کی مجموعی طور پر 22 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ضلع انتظامیہ کا نے اس بڑی ڈکیتی کی واردات کی تصدیق کرتے  ہوئے کہا ہے کہ واردات کےدوران ڈاکوؤں نے وین کے عملے کو یرغمال بنا کر رکھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے۔

رواں برس مارچ میں پشاور میں کیش وین لوٹنے کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں ڈاکوؤں نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی تھی۔

تاہم پولیس نے صرف 8 گھنٹے میں ڈکیتی کا کیس حل کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا لیا تھا۔

پشاور کیش وین ڈکیتی کیس 8 گھنٹے میں حل، ماسٹر مائند کون تھا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مصطفیٰ خان ترین
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں