منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں "دروزبہ 2017 ” شروع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2017“ شروع ہوگئیں، تربیتی مشقیں دروزبہ 2017دو ہفتےجاری رہیں گی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ، مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں روس میں ہورہی ہیں، فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی ،یرغمالیوں کی رہائی ،محاصرہ، امدادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی، مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے حاصل کرنا ہے۔

روس اور پاکستان کی حالیہ فوجی مشقوں کو سلواکیہ زبان کے لفظ ’دروزبہ2017′ کا نام دیا گیا ہے، روسی زبان کے لفظ’’دروزبہ ‘‘کا مطلب ’’دوستی ‘‘ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال پہلی مرتبہ پاکستان اور روس درمیان فوجی مشقیں ہوئی تھیں،  دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کہا تھا کہ 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی جبکہ روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ مشقوں کے حوالے سے بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر روس نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں