بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پاکستان کے پہلے سکھ آفیسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بابا گرونانک کی دھرتی ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ہرچرن سنگھ پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے سکھ فوجی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے سکھ آفیسر ہرچرن سنگھ کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، ہرچرن سنگھ کی اس عہدے پر ترقی پاک فوج میں اقلیتوں کے بلاامتیاز آگے بڑھنے کی زندہ مثال ہے ۔

آزادی پاکستان سے ہی تمام اقلیتیں ملکی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں ، پاک فوج میں بھی ہندو اور عیسائی سمیت سکھ اور دیگر اقلیتوں کے لوگ بڑی تعداد میں دفاع وطن کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

بابا گرونانک کی دھرتی ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ہرچرن سنگھ پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے سکھ فوجی بن گئے ہیں۔

انہیں حال ہی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی ملی ہے ، ہرچرن سنگھ کے آباوٴ و اجداد بھارت سے نقل مکانی کرکے کوہاٹ میں آباد ہوئے اور بعدازاں ننکانہ صاحب منتقل ہوئے۔

ہرچرن سنگھ ایف سی کالج لاھور سے ایف ایس سی کے بعد ملٹری اکیڈمی کاکول پہنچے اور 27 اکتوبر 2007 میں پاک فوج کے پہلے سکھ کمیشنڈ آفسیر بنے۔

پاکستان فوج میں افسر بھرتی ہونے کے لیے مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں اور تمام مذاہب کے نوجوانوں کو امتحان میں حصہ لینے کی اجازت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی تقریباً 22 غیر مسلم فوجیوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں