اسلام آباد : سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر کے انتقال پر پاکستان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بش اسٹیٹس مین تھے گلوبل چیلنجز کے دورمیں ملک کی قیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے سابق امریکی صدر جارج والکر بش کے طویل علالت کے بعد انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بش فیملی اور امریکی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ بش اسٹیٹس مین تھے جنہوں نے گوبل چیلنجز کے دور میں ملک کی قیادت کی۔
Grieved at passing away of President H.W. Bush. Share pain of family and American people. He was a statesman who led his country amid difficult global challenges. He is remembered in Pakistan for his efforts to mobilize international community after 2005 earthquake in Pakistan.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) December 1, 2018
ترجمان دفتر خارجہ نے ٹویٹ میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ پاکستان سنہ 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لیے دنیا کو فعال کرنے کی کوششیں یاد رکھے گا۔
سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر جمعے کی شام 94 برس کی عمر میں ہوسٹن کے شہر ملٹن میں انتقال کرگئے جن کی موت کا اعلان ان کے بیٹے جارج بش جونیئر نے ہفتے کے روز کیا۔
سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر اپریل میں اپنی اہلیہ باربرا بش کے انتقال کے ایک ہفتے بعد سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں مہلک بیماری کے باعث اسپتال کے انتہائی نگداشت کے یونٹ میں رکھا تھا۔
سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینیئر نے سنہ 1981 سے 1989 تک رونالڈ ریگن کے دور میں متحدہ ہائے امریکا کے 43 ویں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھی جبکہ سنہ 1989 میں جارج بش سینیئر امریکا کے 41 ویں صدر منتخب ہوئے تھے اور 1993 تک صدر کی حیثیت سے امریکی شہریوں کی نمائندگی کی۔