ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشق البتار 2 اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشق البتار 2 اختتام پذیر ہوگئی، دونوں ممالک کی افواج کی تربیتی مشقیں تبوک میں منعقد ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں 18 سے 26 نومبر تک تبوک میں منعقد ہوئیں، مشق البتار 2 میں اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ جی اوسی ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے نے کہا کہ تقریب میں شریک دستوں نے پیشہ وارنہ مہارات اور خصوصی آپریشنز کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں میں دھماکا خیز مواد تلف کرنے اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کئے، تربیتی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں