سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر کا اہم بیان آگیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پرخلوص دعوت پر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا جہاں شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر تینوں ممالک میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔
ترک صدر نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائےگا یہ معاہدہ دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گا یہ معاہدہ دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرے گا یہ معاہدہ یواین چارٹرآرٹیکل51کےتحت دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے۔
رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے یہ معاہدہ خطےمیں امن، خوشحالی، استحکام کےخواہاں برادر ممالک کی شمولیت کیلئے کھلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بات چیت، سفارتکاری سے تنازعات اور بحرانوں کےحل کیلئے اصولی مؤقف پر گامزن رہے گا اللہ سے دعاگو ہوں ہمارا یہ معاہدہ خطے کیلئے خیر، برکت، امن و استحکام کا ذریعہ بنے۔


