بنوں میں فتنہ خوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 24 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں 24 گھنٹوں کے دوران انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 24 خارجی مارے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ باروڈ برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محسن نقوی نے بنوں میں فتنہ الہندوستان کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔


