جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(16 اکتوبر 2025): سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی، اس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 8 خوارج ہلاک ہوئے، سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران بھی  8 خوارج مارے  گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو ختم کیا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

محسن نقوی نے34 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ 34 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں