ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست کردی، تیل کی سہولت مارچ 2026 میں ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ایک سال مزید بڑھانے کی درخواست کردی۔

ذرائع نے بتایا حکومت کی درخواست پر پاکستانی معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ طے شدہ معاہدے کے تحت مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت مارچ 2026 میں ختم ہو جائے گی۔

رواں ماہ تک اس سہولت کے تحت 1.2 ارب ڈالر کا معاہدہ اپنی مدت مکمل کر لے گا اور مارچ 2026 سے پاکستان معاہدے کے تحت قرض کی واپسی کا پابند ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر معاہدے کی مدت ایک سال سے بڑھا کر دو سال کر دی جائے تو پاکستان کے لیے تیل کی ادھار رقم کی واپسی آسان ہو جائے گی اور بیلنس آف پیمنٹ پر دباؤ کم ہو گا۔

اس سہولت کا مقصد ادھار تیل کے ذریعے بیرونی ادائیگیوں کے پریشر میں کمی لانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں یہ سہولت فروری 2027 تک جاری رہ سکتی ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں