جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‏’پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوررست تعلقات کا خواہاں ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوررست تعلقات اور تعاون کاخواہاں ‏ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےکینیڈا کی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس ‏میں باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات اور تعاون بھی زیرغور آیا، آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان ‏میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

کینیڈین نائب وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے خطےمیں استحکام ‏کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں ‏‏باہمی دلچسپی ، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں افغانستان میں امن واستحکام پر بھی گفتگو ہوئی اور کینیڈین ہائی کمشنر نےافغانستان سےمحفوظ ‏‏انخلامیں تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کینیڈاکے ساتھ کثیرالجہتی، طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ‏‏ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں